ٹی20 ورلڈکپ: سری لنکا پر فتح بے سود، پاکستان سپر 8 سے باہر

0

کینڈی — آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 5 رنز سے شکست تو دے دی، تاہم بہتر رن ریٹ نہ ہونے کے باعث سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر قومی اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور تیزی سے آگے بڑھایا اور متعدد ریکارڈ قائم کیے۔

فخر زمان نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 100 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں خواجہ نافعشاداب خان 7 رنز بنا سکے جبکہ محمد نواز اور سلمان علی آغا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 3، داسن شناکا نے 2 جبکہ دوشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بھرپور مزاحمت کی۔ داسن شناکا 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پتھم نسانکا نے 3، کمل مشارا 26، چرتھ اسالنکا 25 اور پیرون رتھنائیکے نے 58 رنز بنائے، تاہم ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شاندار فتح کے باوجود پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اسے سیمی فائنل تک پہنچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا، جس پر شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم اوپنرز کی عمدہ بیٹنگ اور ابرار احمد کی باؤلنگ ٹیم کے لیے مثبت پہلو قرار دی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.