ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے میں وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز شہید، ملک میں سوگ کی فضا
تہران — ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی بھی شہید ہوئے ۔
ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شامخانی اور پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی نشانہ بنے۔
سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ مسلح افواج کے مزید اعلیٰ کمانڈرز بھی ان حملوں میں شہید ہو گئے ہیں اور ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
ان اموات کے بعد ایران میں سوگ کی فضا پائی جا رہی ہے اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جس سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔