وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس،امریکا اور اسرائیلی اقدامات پر اظہار تشویش

0

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اہم سیکیورٹی اجلاس میں افغانستان اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوئے، خطے کی موجودہ صورت حال میں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت اور مستقبل میں پاکستان کے مؤقف کے حوالے سے گائیڈلائن بھی مرتب کی گئیں۔

شرکاء کو سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ سطح پر بریفنگ دی گئی، قومی سلامتی امور پر اہم فیصلے،جامع قومی پالیسی تشکیل دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اہم شہروں اورحساس تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں مغربی سرحد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ افغانستان سرحد سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی، پاک افواج کی کارروائیوں کی تعریف،فتنہ الخوارج کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اہم سیکیورٹی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مشاورت،امریکا اور اسرائیلی اقدامات پر تشویش کا اظہار اور ایران پر حملے ، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں احتجاجی مظاہروں پر بریفنگ، امریکا مخالف مظاہروں کا معاملہ بھی زیرغور آیا، اجلاس میں اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا حکم دیدیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.