ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کا جیت سے آغاز، چین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست

0

سماعیلیہ (مصر) – ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چین کو سخت مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے کھیل پر کنٹرول حاصل رکھا اور پہلے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کی منظم اٹیک لائن نے حریف دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے مزید چار گول اسکور کیے جبکہ چین نے بھی بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے چار گول داغے، تاہم پاکستانی ٹیم اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور میچ 4-5 سے اپنے نام کرلیا۔

اس فتح کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور وہ ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آج ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، جسے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر پاکستان اپنی جارحانہ حکمت عملی اور ڈیفنس میں بہتری برقرار رکھتا ہے تو کوالیفائنگ مرحلے میں مضبوط پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.