غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار پر مقدمہ درج کرنے کا اعلان

0

ایم ٹیگ اسٹیکرز چوری ہونے کے خدشات پر ڈائیریکٹرجنرل ایکسائز اسلام آباد کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ڈائیریکٹرجنرل ایکسائز کے مطابق ایم ٹیگ اسٹیکر میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے۔ مختلف ناکوں پر ریڈرز کی مدد سے ایم ٹیگ کی اسکینگ کی جاتی ہے۔ ایم ٹیگ کی بائیک نمبر کے ساتھ مماثلت اور ملکیت کی تصدیق ہوتی ہے۔

ایم ٹیگ چوری ہونے پر رجسٹرڈ نمبر سے ون تھری ون تھری پر ایم ٹیگ بلاک کرائیں۔ شہری دوبارہ نیا ایم ٹیگ مفت حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار پر مقدمہ درج کیاجائےگا۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق بائیکس اورگاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا مقصد شہرکی سیکیورٹی کوبہتربنانا ہے۔ اس سے ٹریفک مانیٹرنگ اور سرویلنس سےشہرکومحفوظ بنانے میں آسانی ہوگی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.