ایران میں ریجیم چینج کی کوشش تیسری عالمی جنگ بھڑکا سکتی ہے، دیمتری میدودیف کی تنبیہ

0

ماسکو – روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ترک نہ کی تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ یقینی ہو سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں میدودیف کا کہنا تھا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے حملے برداشت کر سکتا ہے، تاہم ان حملوں نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے۔ ان کے بقول تہران اب دگنی توانائی کے ساتھ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں امریکا اور اسرائیل نے اپنے ہی شہریوں کو زیادہ خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ تنازع دراصل امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عالمی بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

میدودیف نے مزید کہا کہ اگر ایران میں ریجیم چینج کی کوشش جاری رہی تو کسی بھی معمولی واقعے سے عالمی سطح پر بڑے تصادم کا آغاز ہو سکتا ہے۔

انہوں نے یورپی رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ روس کے ساتھ کسی بھی جوہری تصادم کی قیمت کیا ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر نیوکلیئر تنازع چھڑ گیا تو ماضی کے ایٹمی حملے بھی اس کے مقابلے میں کم شدت کے دکھائی دیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق روسی قیادت کے حالیہ بیانات عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ مغربی ممالک کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.