ایران پر امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملے پانچویں روز بھی جاری، تہران کے آزادی اسکوائر پر بم باری

0

ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے مشترکہ حملے پانچویں روز بھی جاری رہے، جن کے دوران دارالحکومت Tehran کے مرکزی علاقے میں واقع Azadi Square کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آزادی اسکوائر پر موجود شہریوں کے قریب بم باری کی گئی، جس کے نتیجے میں علاقے سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھتے دیکھے گئے جو میلوں دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ حملے کے بعد اسکوائر کے اطراف کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ بم باری میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے سرکاری سطح پر تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں میں مجموعی اموات کی تعداد 787 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورت حال انتہائی تشویشناک قرار دی جا رہی ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی اور سفارتی کوششوں پر زور دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.