حکومتِ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے اے آئی فنڈ کا اعلان کرکے ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع کی جانب بڑا قدم بڑھا دیا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے وفاقی حکومت کی اے آئی فنڈنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں اے آئی نصاب متعارف کرا کے مضبوط اے آئی ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت 2030 تک طلبہ کے لیے ایک ہزار مکمل فنڈڈ اسکالرشپس اور 10 لاکھ غیر آئی ٹی افراد کو اے آئی تربیت دی جائے گی۔ حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جاوید کے مطابق اے آ ئی فنڈ نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے مواقع پیدا کرے گا، یہ اقدامات پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے قیام اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔