مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی مذمت کردی

0

جموں: بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں سوال کیا کہ امریکا اور اسرائیل کو کس قانون نے ایسا کرنے کا حق دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کا کوئی جواز نہیں، اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ عمر عبداللہ کے مطابق عالمی قوانین اور سفارتی آداب کی پاسداری کے بغیر ایسے اقدامات بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.