آئی اے ای اےنےچشمہ 5کیلئےحفاظتی اطلاق کےمعاہدےکی منظوری دیدی: ترجمان دفتر خارجہ

0

ملکی توانائی شعبےمیں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، آئی اے ای اے نے چشمہ 5کیلئے حفاظتی اطلاق کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے ۔

ترجمان کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کےبورڈآف گورنرز نے متفقہ طور پر منظوری دی، یہ اہم پیشرفت پاکستان کے پُرامن مقاصد کیلئے ایٹمی توانائی کے استعمال کے عزم کی عکاس ہے،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ   5 کی مجموعی پیداواری صلاحیت  1,200 میگاواٹ ہو گی، یہ یونٹ پاکستان کے قومی گرڈ کو کم کاربن بجلی کا ایک بڑا ذریعہ فراہم کرےگا،اس سے توانائی کے تحفظ، موسمیاتی اہداف اور پائیدار اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.