مشرقِ وسطیٰ تنازع: کینیڈا نے فوجی شمولیت کے امکان کو مسترد نہ کرنے کا عندیہ دے دیا
کینبرا – کینیڈا نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں فوجی شمولیت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق مارک کارنی نے یہ بیان آسٹریلیا کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب انتھونی البانیز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔
کینیڈا کے وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر کینیڈا کی ممکنہ فوجی شمولیت کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا مناسب وقت پر اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا اور ملک ہمیشہ اپنے شہریوں کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنائے گا۔
مارک کارنی کے مطابق خطے کی صورتحال پر کینیڈا مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر اتحادیوں کے ساتھ مل کر مناسب اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔