جنگ میں اب تک 500 امریکی فوجی ہلاک، اسرائیل پر نئے میزائل اور ڈرون حملے
تہران – ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری جنگ کے دوران اب تک 500 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ 500 امریکیوں کی ہلاکت کے بعد یہ سوال اٹھتا ہے کہ امریکا پہلے پیچھے ہٹے گا یا اسرائیل۔
ادھر ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف تازہ جوابی کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارہ میں مختلف مقامات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی اہداف پر چالیس سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ایک مبینہ ایرانی ڈرون بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈے کے قریب بھی گر گیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔