قطر: دوحہ میں امریکی سفارت خانے کے قریب رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت
دوحہ – قطر کی وزارتِ داخلہ نے دارالحکومت دوحہ میں واقع امریکی سفارت خانہ کے قریب رہائشیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنے علاقے کو خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار علاقے میں موجود ہیں اور شہریوں کو پرسکون انداز میں منتقل ہونے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کے لیے عارضی رہائش کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض شہریوں کو قریبی میٹرو سٹیشن جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا کہ فی الحال کسی فوری خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم یہ اقدام امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ انتباہ کے بعد سامنے آیا، جس میں امریکی شہریوں کو مشرق وسطیٰ فوری طور پر ترک کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
انتظامیہ نے کہا کہ امریکی شہری اگر براہِ راست تجارتی پروازوں کے ذریعے نہیں نکل سکتے تو عمان یا سعودی عرب جیسے قریبی ممالک کے راستے سفر کریں اور محفوظ طریقے سے خطے سے باہر نکلیں۔