متحدہ عرب امارات: فضائی حدود کی بندش کے باعث ویزا اوور اسٹے جرمانے معاف

0

متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارہ برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی معطلی سے متاثر ہونے والے افراد کے ویزا اوور اسٹے جرمانے معاف کر دیے گئے ہیں۔

ادارے کے مطابق یہ سہولت ان مسافروں اور رہائشیوں کے لیے فراہم کی گئی ہے جو موجودہ علاقائی کشیدگی کے باعث مقررہ تاریخ پر ملک چھوڑنے سے قاصر رہے۔ اس میں وزٹ ویزا، سیاحتی ویزا اور ایگزٹ پرمٹ رکھنے والے افراد شامل ہیں، نیز وہ رہائشی بھی شامل ہیں جنہوں نے رہائشی اجازت نامہ منسوخ کروا کر روانگی کی تیاری کی تھی مگر فضائی آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے سفر ممکن نہ ہو سکا۔

وفاقی ادارے نے کہا کہ یہ اقدام غیر معمولی حالات میں قانونی اور مالی مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ خطے میں کشیدگی کے باعث کئی ممالک کی فضائی حدود بند یا محدود ہو گئی ہیں، جس سے ہزاروں مسافر مختلف شہروں میں پھنس گئے۔

حکام نے متاثرہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور طریقہ کار کے لیے سرکاری اداروں اور حکومتی پلیٹ فارمز سے رابطے میں رہیں، اور صورتحال کے جائزے کے بعد مزید سہولتوں یا ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.