ایرانی جہاز کو ڈبونا سنگین ظلم، امریکہ کو نتائج بھگتنا ہونگے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران – ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز IRIS Dena کو ڈبو کر سنگین ظلم کیا، اور اس کے نتائج امریکی حکومت کو بھگتنا پڑیں گے۔
عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ امریکی کارروائی ایران کے ساحل سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی فریگیٹ ڈینا اس وقت انڈین بحریہ کی مہمان تھی اور اس پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے، تاہم امریکی حملہ بغیر کسی پیشگی انتباہ کے انجام دیا گیا۔