قومی ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا امتحان، سیمی فائنل میں آج جاپان سے مقابلہ

0

قاہرہ – قومی ہاکی ٹیم آج مصر میں جاری عالمی کپ کوالیفائنگ مرحلے کے سیمی فائنل میں جاپان کے خلاف میدان میں اترے گی، جہاں کامیابی کی صورت میں پاکستان عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم عالمی کپ میں شرکت کا حق حاصل کر لے گی، جبکہ شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو تیسری پوزیشن کے میچ میں کھیلنا پڑے گا جہاں آخری کوالیفائنگ موقع میسر ہوگا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے سیمی فائنل سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کا حوصلہ بلند ہے اور کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پوری محنت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور امید ہے کہ پاکستان کو عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرانے میں کامیاب ہوں گے۔

شائقین ہاکی کی نظریں اس اہم مقابلے پر مرکوز ہیں کیونکہ یہ میچ قومی ٹیم کے عالمی کپ میں شرکت کے خواب کی تکمیل کے لیے انتہائی فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.