ایران نے آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا

Iran's Revolutionary Guards Navy challenges US ships to enter Strait of Hormuz

تہران – ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ خلیج فارس کی اہم گزرگاہ Strait of Hormuz کو امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے Islamic Republic News Agency (ارنا) کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل، یورپی ممالک اور ان کے مغربی اتحادیوں کے تجارتی اور جنگی جہازوں کے لیے بند کی گئی ہے۔

ادھر ایران کے نائب وزیر خارجہ Kazem Gharibabadi نے کہا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال میں آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ایران کے پاس ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایران دشمن ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت جنگی حالت میں ہے اور اس تناظر میں آبنائے ہرمز کے حوالے سے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات نافذ العمل ہو چکے ہیں اور ایران اپنے مخالف ممالک کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہنی چاہیے۔

واضح رہے کہ Strait of Hormuz دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار سمندری راستے سے گزرتی ہے، اور اس کی بندش عالمی توانائی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت پر بڑے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے