گلگت: پرتشدد احتجاج میں ملوث ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان
گلگت اور سکردو میں پیش آنے والے حالیہ واقعات میں املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انسداد دہشت گری ایکٹ لگایا ہے۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ گلگت اور سکردو میں گزشتہ اتوار کو پیش آنے والے واقعات میں فوجی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی جبکہ سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کیخلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا تاہم اس معاملے میں اکابرین علماء کرام اور شہریوں کا بھرپور تعاون جاری رہا، اب تحقیقات کیلئے اعلی سطح پر کام کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ واقعات سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئےجس پروسیع پیمانے پرتحقیقات کی جارہی ہے۔