اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی عائد کر دی
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل اور خطے میں جوابی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یروشلم کے قدیم شہر میں موجود تمام مقدس مقامات جمعے کے روز بند رہیں گے، جن میں مسجدِ اقصیٰ، مغربی دیوار (ویسٹرن وال) اور چرچ آف ہولی سیپلکر شامل ہیں۔ اس دوران کسی بھی مذہب کے عبادت گزار یا زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مسجدِ اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام ہر موقع کو مسجدِ اقصیٰ کو بند کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو کہ بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔