ایران طویل جنگ کے لیے تیار، نئے اسٹریٹیجک ہتھیار میدان میں لانے کا اعلان
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نعینی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار میدان میں لائے جائیں گے جو اب تک کسی بھی کارروائی میں استعمال نہیں ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک حملوں میں دشمن کی فوجی صلاحیت کا صرف ایک چھوٹا حصہ استعمال کیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں دشمن کو سخت لڑائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی بیسویں لہر میں خیبرشکن میزائل سے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
مشرقی وسطیٰ میں امریکی تنصیبات بھی ایران کی کارروائیوں کا ہدف بنی ہیں۔ ایران نے کویت کے علی السلیم ایئربیس اور بحرین کے منامہ پر ڈرون حملے کیے، جبکہ سعودی عرب نے تین بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عراق میں امریکی کمپنی کے زیر انتظام آئل فیلڈ بھی ایران کے حملوں کا شکار ہوا اور بصرہ میں امریکی طیارہ گرنے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔