ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنا وقت کا ضیاع، ایران کی قیادت بدلنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں فی الحال امریکی زمینی افواج بھیجنا وقت کا ضیاع ہوگا اور یہ کوئی ایسا اقدام نہیں جس پر وہ غور کر رہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق، ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان کو بھی بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران میں موجودہ قیادت کو ختم کیا جائے اور ملک کے لیے ایک اچھا لیڈر آئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امریکا کے پاس ایسے افراد ہیں جو اچھا کام کر سکتے ہیں، تاہم انہوں نے کسی مخصوص نام کا ذکر نہیں کیا