نہ جنگ بندی چاہتے ہیں نہ امریکا کے ساتھ مذاکرات، ایران
تہران – ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نہ تو جنگ بندی کا خواہاں ہے اور نہ ہی امریکا کے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق، عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہم نے امریکا سے دو بار مذاکرات کیے، ہر بار مذاکرات کے دوران ہمیں حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہمیں نہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی درخواست موصول ہوئی اور نہ ہی ہم نے انہیں کسی مذاکراتی پیغام بھیجا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "چھ دن کی جنگ کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکا اپنے بنیادی مقصد، یعنی ایران پر فوری اور فیصلہ کن فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اب وہ ہمارے خلاف اپنے حملے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔”
عراقچی نے زور دیا کہ ایران کو امریکا کے ساتھ خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی مثبت تجربہ نہیں ہے، اور ایسے افراد کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں جو مخلص یا نیک نیتی سے شریک نہیں ہوتے۔