پنجاب کے تمام اضلاع میں’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

0

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں ’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں’اینٹی ڈرون یونٹ‘اور ’اینٹی ڈرون سسٹم‘ قائم کیے جائیں گے، یہ اینٹی ڈرون یونٹ اسپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.