خیبرپختونخوا حکومت کا وادی پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانےکا فیصلہ

0

خیبرپختونخوا حکومت نے وادی پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانےکا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری اور چیئرمین ریلویز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ مجوزہ ٹرین منصوبے کا نام’پشاور ویلی ریلوے‘رکھنے پراتفاق ہوا ہے۔

خط کے مطابق کے پی حکومت ریلویز انفرا اسٹرکچر پر ریل کار اور ڈیزل ملٹیپل یونٹس چلانے پرکام کررہی ہے، منصوبے کی پیشگی فزیبلٹی اسٹڈی پر گراؤنڈ ورک شروع کردیا ہے، پہلے مرحلےمیں 62 کلومیٹر پرمشتمل پشاور- نوشہرہ جہانگیرہ ریلوےسکیشن پرکام ہوگا۔

خط میں بتایاگیا ہےکہ دوسرے مرحلے میں 65 کلومیٹر نوشہرہ-مردان- درگئی ریلوے سیکشن پرکام کیا جائے گا، 27 کلومیٹرمردان-چارسدہ سیکشن اور 18کلومیٹر پشاور-جمرود سیکشن پرکام ہوگا،  60 کلومیٹر پرمشتمل کوہاٹ-جنڈ ریلوے سیکشن پربھی کام کیا جائے گا۔

خط کے مطابق کے پی حکومت اورریلویز کے اجلاس میں تعاون بڑھانے پرغورکیا گیا تھا، مضافاتی ریل سروس کو اوپن ایکسیس فریم ورک کےتحت مرحلہ وارلاگوکیا جائےگا، پاکستان ریلویزکے موجودہ ڈھانچےکے استعمال کے لیے باہمی اتفاق سےٹریک ایکسیس چارج ادا ہوگا۔

خط میں درخواست کی گئی کہ پاکستان ریلویز ورکنگ گروپ میں نمائندگی کے لیے تکنیکی ٹیم نامزد کرے۔

دوسری جانب سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد زبیر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ گیم چینجر ہوگا، پہلی مرتبہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں مل کر کام کریں گی، ریل منصوبےسے کے پی حکومت کوانفرااسٹرکچر کی تعمیرمیں بچت ہوگی، منصوبے سے ریلوے کا بزنس بڑھے گا اورآمدن بھی ہوگی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.