وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑنے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال اور اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ۔
وزیر اطلاعات کے مطابق آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک ہوئے،755 سے زائد کارندے زخمی اور افغان طالبان کی237 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں،آپریشن کے دوران 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا جبکہ205 ٹینک،بکتربند گاڑیاں ،توپ خانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
افغانستان میں62 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔