ایشیا کپ: ایرانی خواتین فٹبالرز کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین

0

ایشیا کپ کے ایک اہم میچ سے قبل ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی انداز میں احترام کا اظہار کیا۔

میچ سے قبل جب ایرانی قومی ترانہ بجایا گیا تو ایرانی کھلاڑیوں نے میدان میں کھڑے ہو کر اپنی مسلح افواج کو سیلیوٹ کیا۔ یہ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کے لیے میدان میں اترنے والی تھی۔

قومی ترانے کے اختتام پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے ایرانی کھلاڑیوں کی اس اقدام پر بھرپور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ٹیم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی اس لمحے کی ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی ہیں، جہاں صارفین ایرانی خواتین کھلاڑیوں کے اس اقدام کو وطن سے محبت اور یکجہتی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.