جی ایچ کیوحملہ کیس ؛عمر ایوب،شبلی فراز، زرتاج گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قیدکی سزا

0

انسدادِدہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا،کیس کے 47 اشتہاری ملزمان کو دس،دس سال قید اورپانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،عدالت نےملزمان کی جائیدادضبط کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔

سزا پانےوالوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل،مراد سعید، حماد اظہر،کنول شوذب اور شیخ راشد شفیق سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما شامل ہیں۔

رواں سال 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر ان کا اشتہار جاری کیا گیا،عدالت نے اشتہاری ملزمان کو 7 دن کے اندر سرنڈر کرنے کا موقع دیا تھا۔عدالتی احکامات اور اشتہار کے باوجود کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے لیے اسٹیٹ کونسل (سرکاری وکیل) مقررکر کے چارج فریم کیا۔ استغاثہ نے 19 گواہوں کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کروائے،سرکاری وکیل نے گواہوں پر جرح بھی کی،ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 47 اشتہاری ملزمان کو سزا سنانے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.