سعودی عرب نے قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر اقدام کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر اقدام کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کر دیا

ریاض  – سعودی عرب نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

یہ موقف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے سعودی کابینہ کے اہم ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں سامنے آیا، جس میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت اپنی سرزمین اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔

اجلاس میں مملکت کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا کہ دفاعی فورسز نے حالیہ حملوں کے دوران اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو بروقت ناکام بنا دیا۔

حکام کے مطابق سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ملکی سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے