کولمبو – مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول وائٹ بال کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرنی تھی تاہم اب بورڈ نے سیریز کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جانی تھی، لیکن علاقائی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کے باعث اسے رواں سال کے آخر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو Sharjah Cricket Stadium میں جبکہ تین ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو Dubai International Cricket Stadium میں کھیلے جانے تھے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے باعث سفری اور انتظامی معاملات متاثر ہوئے ہیں، اسی لیے دونوں بورڈز کی مشاورت سے سیریز کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
