Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پنجاب پولیس نے رواں سال میں ایک لاکھ 53ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کیے

نومبر 27, 2026

ایم کیو ایم کو محکمہ داخلہ سندھ سے ریلی کی اجازت نہ ملی

نومبر 27, 2026

وزیراعظم فیول ریلیف سکیم:پنجاب بھر میں ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد شہری رجسٹرڈ

نومبر 27, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»آئی سی سی چیئرمین بننے کے باوجود جے شاہ پاکستان دشمنی میں پیش پیش، لوگو سے پاکستان کا نام غائب کرنے کے بعد آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی ترانہ چلا دیا گیا
پاکستان

آئی سی سی چیئرمین بننے کے باوجود جے شاہ پاکستان دشمنی میں پیش پیش، لوگو سے پاکستان کا نام غائب کرنے کے بعد آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی ترانہ چلا دیا گیا

EditorBy Editorفروری 22, 2025Updated:فروری 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور ، دبئی : جے شاہ کے آئی سی سی کے چیئرمین بننے کے بعد پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا متعصبانہ رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ جے شاہ پاکستان اور بھارت کی سیاست چیمپئنز ٹرافی میں بھی سامنے لے آئے ہیں۔ پہلے دبئی میں 20 فروری کو ہونے والے میچ میں آفیشل لوگو سے پاکستان کا نام غائب کیا گیا آج لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چلا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے وضاحت طلب کرلی کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟

ذرائع نے بتایاکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ترانے کی پلے لسٹ آئی سی سی نے تیار کی تھی، بھارت کے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود بھی آئی سی سی نے پلے لسٹ میں بھارت کا ترانہ رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ترانہ چلانا آئی سی سی کی ذمہ داری تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا اور معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ ہر کسی کو اس غلطی پر وضاحت دی جائے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے، ہر چیز کو کنٹرول اور ایگزیکیوٹ کرنا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ آج میچ سے قبل آسٹریلیا کے ترانے کے بجائے چند لمحے کیلئے بھارت کا ترانہ چلا دیا گیا تھا۔

قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی) میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لائیو کوریج کے دوران ٹورنامنٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، تاہم میچ کی براہ راست نشریات کے دوران کچھ لوگوں نے آئی سی سی کی اہم غلطی کی جانب نشاندہی کروائی۔

دراصل، آئی سی سی ایونٹس میں لائیو نشریات کے دوران براڈ کاسٹرز کی جانب سے ایونٹ کا لوگو نمایاں کیا جاتا ہے جس میں میزبان ٹیم کا نام ہمیشہ سے موجود ہوتا ہے لیکن بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ایسا نہ تھا۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے دوران لائیو نشریات میں چیمپئنز ٹرافی کا لوگو اور اس کے نیچے میزبان ملک یعنی پاکستان کا نام بھی موجود ہے۔

تاہم، دبئی میں کھیلے گئے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران ایسا نہ تھا، وہاں چیمپئنز ٹرافی کا لوگو تو موجود تھا لیکن اس سے پاکستان کا نام غائب تھا۔

جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ آیا آئی سی سی نے بھارت کے کہنے پر ایسا جان بوجھ کر کیا یا پھر یہ کوئی تکنیکی غلطی تھی؟

بعد ازاں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کہ آج سے درست ہوجائے گی جب کہ میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔

ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کے کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے، پاکستان کا نام صرف براڈ کاسٹ کے لوگو سے غائب رہا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب پولیس نے رواں سال میں ایک لاکھ 53ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کیے

    نومبر 27, 2026

    ایم کیو ایم کو محکمہ داخلہ سندھ سے ریلی کی اجازت نہ ملی

    نومبر 27, 2026

    وزیراعظم فیول ریلیف سکیم:پنجاب بھر میں ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد شہری رجسٹرڈ

    نومبر 27, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.