پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا،حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا، آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر وعدوں کےمطابق رہا،مالیاتی خسارہ کم کرنے اور پبلک فنانس مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،آئی ایم ایف  وفد نےمہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

آئی ایم ایف وفدسے ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسلیٹی قرض پروگرام کےتحت معاہدےپرنہ پہنچ سکے،پاکستان اورآئی ایم ایف وفد کےدرمیان  25 فروری سےگیارہ مارچ تک ورچوئل مذاکرات ہوئے،آئی ایم ایف کےمطابق پاکستانی وفد سے توانائی شعبےمیں اصلاحات اور کارکردگی بہتربنانےپربھی مذاکرات ہوئے،سماجی تحفظ،صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے گفتگو ہوئی۔

حکام کی جانب سےموسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئےاصلاحاتی اقدامات میں پیشرفت اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پاکستانی معیشت پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف کےاعلامیےمیں مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور مالی دباؤ پر تشویش ہے،آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مزید مذاکرات آئندہ چند روز تک جاری رہیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے