اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 355 ارب روپے سے زائد مالیت کے 9 اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، آبی وسائل، تجارتی سہولت، سیاحت اور آفات کے بعد بحالی جیسے اہم شعبوں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے دیہات تک رسائی کو بہتر بنانے اور سیاحت کے فروغ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، سندھ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم انفراسٹرکچر کی بحالی اور کوئٹہ میں پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ منگی ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
ایکنک نے ریلوے کے 100 ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی خصوصی مرمت کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملک کے تمام علاقوں کی پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Trending
- 25 ہزار یہودیوں نے اسرائیل چھوڑنے کی درخواستیں جمع کروا دیں، خلیجی پروازیں معطل
- امریکی محکمہ خارجہ نے ایران پر فضائی حملوں کے بعد عالمی سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
- ٹرمپ کا ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ: "ایران کو دوبارہ عظیم بنائیں”
- دمشق کے مار الیاس چرچ پر خودکش حملہ، کم از کم 20 افراد جاں بحق — داعش پر شبہ
- کولمبیا میں FARC مخالف گروپوں کے زیر اثر شہریوں نے 57 فوجی اہلکاروں کو اغوا کر لیا
- امریکا نے حملے کی اطلاع پہلے ہی دیدی تھی اسی لیے افزودہ یورینیم محفوظ مقام پر منتقل کرلی: ایرانی میڈیا
- ایران پر امریکی حملہ، وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
- سابق اسٹیبلشمنٹ کے تیارہ کردہ پی ٹی آئی حامی غدار یوٹیوبرز کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا جھوٹا ثابت، امریکی طیاروں کے بھارتی فضائی حدود استعمال کیے جانے کا انکشاف