واشنگٹن – ڈائریکٹر Human Rights Watch Sarah Yager نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران میں لڑکیوں کے سکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سارہ یاگر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ حملہ کرنے والوں نے جان بوجھ کر بچوں سے بھرے سکول کو نشانہ نہ بنایا ہو، لیکن اسے محض "غلطی” قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی اقدامات کرے، جو اس معاملے میں نہیں کیے گئے۔
ڈائریکٹر نے زور دیا کہ تنازعات کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات اور جوابدہی ضروری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایران کے شہر Manab میں سکول پر میزائل حملہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کی کارروائی کا نتیجہ تھا۔
