منامہ/ریاض – مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث Formula One کی بحرین اور سعودی عرب میں ہونے والی ریسز باضابطہ طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فارمولا ون انتظامیہ کے مطابق یہ مقابلے 12 اپریل کو Bahrain Grand Prix اور 19 اپریل کو Saudi Arabian Grand Prix کے طور پر منعقد ہونا تھے۔
منتظمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ٹیموں، ڈرائیورز اور شائقین کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
فارمولا ون حکام کے مطابق مستقبل میں حالات بہتر ہونے کی صورت میں ریسوں کے شیڈول کے حوالے سے نئی تاریخوں پر غور کیا جا سکتا ہے۔
