دبئی – International Cricket Council نے فروری کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
مردوں کی کیٹیگری میں صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انگلینڈ کے Will Jacks اور امریکا کے Shadley van Schalkwyk کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ICC Men’s T20 World Cup میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 383 رنز بنا کر نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی۔ انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا Virat Kohli کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔
خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ سری لنکا کی Harshitha Samarawickrama اور بھارت کی Arundhati Reddy بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہر ماہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔
