فرانس کے صدر Emmanuel Macron نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔
انہوں نے کہا کہ فرانس اس جاری تنازع کا فریق نہیں اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایسے کسی اقدام میں شامل ہونا مناسب نہیں سمجھتا۔
میکرون کے مطابق جب تک خطے میں کشیدگی برقرار ہے، فرانس کسی بھی ایسی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا جس کا مقصد Strait of Hormuz کو فوجی طاقت کے ذریعے کھولنا ہو۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس مستقبل کے لیے ایک ایسے بین الاقوامی اتحاد پر کام کر رہا ہے، جو کشیدگی کے خاتمے کے بعد خطے میں آزادانہ اور محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنا سکے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی تجارتی راستے، خاص طور پر تیل کی ترسیل، شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
