حکومت نے مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا گیا۔
عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں آج سے مٹی کاتیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ قیمت میں اضافے کااطلاق آج سےکیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کر دیاہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ عید کے خوشیوں بھرے لمحات میں قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ، پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی جسے میں نے مسترد کر دیا، پیٹرول 127 روپے،ڈیزل پر 252 روپے کا اضافہ روکنے کیلئے 69 ارب خرچ کر چکے ہیں۔
