اسلام آباد : فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی جانب سے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع خیبر کے 45 طلباء نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تاریخی مقامات اور میوزیم کا دورہ کیا ۔
آرمی میوزیم راولپنڈی میں طلباء کو پاک فوج کی تاریخ، جنگوں اور شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئ۔ اسلام آباد میں دورہ کے دوران طلباء کو لوک ورثہ، پاکستان مونیومنٹ، سینٹورس مال اور فیصل مسجد کا دورہ کروایا گیا۔ اور تاریخی ورثوں کے حوالے سے خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا۔
طلباء نے اس اہم دورہ کےانعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اس قسم کے دورہ کے انعقاد سےانہیں پاکستان کے اہم شہروں اور تاریخی ورثوں کے حوالے سے بہت معلومات حاصل ہوئیں۔طلبا کا کہنا ہے کہ قبائلی طلباء کے لئے اس قسم کے دوروں کا انعقاد جاری رکھا جائے۔