ملک میں پیٹرول اورڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش قرار

حکومت نے دعوٰی کیا ہے کہ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات یقینی بنا لی گئی ہیں۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش اور تیل کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر مستحکم ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان میں انرجی سپلائی صورتحال اور عالمی رجحانات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے ساتھ تیل کی سپلائی کیلئے تعاون جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ تسلی بخش ہے۔  سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرول کی درآمدات بھی یقینی بنا لی گئی ہیں۔ جبکہ ریفائنریز معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر گہری نظر ہے۔ حکومت عالمی اور مقامی قیمتوں کے فرق کا جائزہ لے رہی ہے۔ توانائی سپلائی میں خلل سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے ساتھ تیل کی سپلائی کیلئے تعاون جاری ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہر صورت پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔ کہا توانائی سیکیورٹی اور مارکیٹ استحکام حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے