لودھراں میں تیز گام ٹرین کو حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہ کیے جاسکے۔
گزشتہ شب آدم واہن کے قریب تیزگام کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
تیز گام ٹرین کو حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہیں کیے جاسکے ہیں۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہےکہ ٹریک کو بحال کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مزید 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں جب کہ کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس لودھراں اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔
حکام کے مطابق مسافروں کوسرکٹ ہاؤس میں بھی ٹہرایا گیا جب کہ متاثرہ ٹرین کراچی روانہ کردی گئی ہے۔
