ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے صرف “غیر معاندانہ” جہازوں کو محفوظ گزرنے کی اجازت دی جائے گی، بشرطیکہ وہ تہران کے خلاف کسی جارحانہ سرگرمی میں شامل نہ ہوں اور مقررہ سکیورٹی ضوابط کی پابندی کریں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ جہاز ایرانی حکام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے اس اہم آبی گزرگاہ سے گزر سکتے ہیں۔ تاہم بیان میں ان ضوابط کی تفصیلی وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔
