آسٹریا میں ایک اسکول پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی شہر گراز گراز کے میئر ایلکے کاہر نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلبہ، کم از کم ایک بالغ فرد اور مشتبہ شوٹر شامل ہیں۔
پولیس نے ایکس پر ایک بیان میں گراز شہر میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’فی الحال، پولیس آپریشن جاری ہے، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی وجہ یہ تھی کہ عمارت میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔‘
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس وقت صورتحال بہت غیر واضح ہے۔
یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار کاجا کالاس نے منگل کو فائرنگ کی خبروں پر خود کو ’شدید صدمے میں‘ قرار دیا۔
کالاس نے ایکس پر لکھا، ’ ہر بچے کو اسکول میں خود کو محفوظ محسوس کرنا چاہیے اور خوف اور تشدد سے آزاد ہو کر تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہیے،میرے خیالات اس تاریک لمحے میں متاثرین، ان کے اہل خانہ اور آسٹریا کے عوام کے ساتھ ہیں۔’