مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے ہوگئی

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 400 روپے ہو گئی۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونےلگی،جس کے اثرات شہریوں پر پڑنے لگے ہیں، ملتان میں  50 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 400 روپے ہو گئی۔

دکانداروں کاکہنا ہےکہ درآمدی قیمتوں میں اضافے اورسپلائی میں کمی کے باعث نرخ بڑھانا مجبوری بن چکا ہے،پہلے ہمیں فیکٹری سےسلنڈر 12 ہزار کا ملتا تھا اب سلنڈر مل رہا ہے 16 ہزار کا فی سلنڈر پر چار ہزار روپے بڑھ گیے ہیں فیکٹری والے کہتے ہیں جنگی حالات کی وجہ سے ہمارے پاس گیس نہیں آ رہی جو اسٹاک پڑا ہے ہم دے رہے ہیں،ایل پی جی  ڈیلرزکہتے ہیں موجودہ  صورتحال میں گیس مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

انرجی سپلائی لائن کے تسلسل کےحوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایل پی جی اورکوئلے کے تین جہاز پاکستان پہنچ گئے،تینوں جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی سی جی پیریکلس نامی جہازعمان سے3800ٹن سےزائدایل پی جی لے کر پہنچا، نیویگیٹرایریریزبحری جہازعراق سے11 ہزار 136 ٹن ایل پی جی لیکر پورٹ قاسم آیا،ایل پی جی کے ایک جہازسےمائع گیس آج آف لوڈ ہوگی،52 ہزار میٹرک ٹن کوئلے کا ایک جہاز بھی پورٹ قاسم پر آف لوڈ ہورہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے