کراچی: شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات کم، مستقبل عالمی حالات سے مشروط

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شرح سود کے سنگل ڈیجٹ میں آنے کے امکانات فی الحال معدوم دکھائی دیتے ہیں، جبکہ پالیسی ریٹ کا مستقبل عالمی جنگی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر منحصر ہوگا۔

مالیاتی حلقوں میں اسٹیٹ بینک کی آئندہ مانیٹری پالیسی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے اور یہی سوال زیر بحث ہے کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا یا اسے برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں ماہ شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، 10 رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا یہ فیصلہ متفقہ نہیں تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق کمیٹی کے 2 ارکان نے شرح سود میں 0.5 فیصد اضافے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 8 ارکان نے شرح سود برقرار رکھنے کی حمایت کی۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 27 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، جسے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر مالیاتی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس مقررہ تاریخ سے قبل بھی بلایا جا سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے