کفایت شعاری مہم، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع

حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت سینیٹ سیکرٹریٹ نے ساڑھے  26کروڑ  روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے،  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان بالا قومی معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ساڑھے 26 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کر دی۔ کہا مزید بچت کی نشاندہی کیلئے اقدامات جاری ہیں، اضافی رقوم بھی قومی خزانے میں جمع ہوں گی۔ مالی نظم و ضبط موجودہ معاشی حالات میں ناگزیر ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمانی امور اور قانون سازی کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق شفاف اور جوابدہ مالیاتی نظام برقرار رکھا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے