اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر شرعی قرار دے دیا ۔۔ایسا عدالتی فیصلہ شریعت کے خلاف ہے ۔۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح فسخ کرنے کا حق دینے کا فیصلہ دیا تھا۔۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دے دیا ۔۔ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں
اسلامی نظریاتی کونسل کا دوروزہ اجلاس چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت میں ہوا ۔۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم شرعی ایشوز پر اہم سفارشات جاری کردیں۔
انسانی دودھ کا بینک قائم کرنے کا معاملہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا جبکہ کونسل نے سفارش کی ہے کہ عضو عطیہ کرنے والے فرد کی زندگی کو خطرہ لاحق کئے بغیر دوسرے فرد کے جسم میں اعضاء (گردہ و جگر) کی پیوند کاری کی جا سکتی ہے۔
اسلامی اصطلاحات جیسے صلاة،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں۔۔ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے، قدیم ملازمین کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔۔ اس فنڈ کو سودی نظام سے مکمل طور پر الگ کیا جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔۔
