پیٹرولیم قیمتوں پراہم اجلاس،تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی پرعوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاق

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں پرجائزہ اجلاس ہوا،وزارت خزانہ کےمطابق ٹارگٹڈ سبسڈی سےمتعلق نظام کوجلدحتمی شکل دینے پراتفاق کیاگیا،شرکا نےملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کومستحکم اورذخیرہ وافر قرار دیا، اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کےمطابق صوبوں نے پیٹرول بچانے کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی پر زور دیا،خیبرپختونخوا نےتیل سپلائی مینجمنٹ کوخطے سےبہترقراردیا،بریفنگ میں بتایاگیاکہ حکومت کےپاس مالی گنجائش محدود ہے اورمحتاط فیصلوں کی ضرورت ہے۔

اعلامیے کےمطابق اجلاس میں پیٹرولیم لیوی کو آمدن کا بڑا ذریعہ قرار دیا گیا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےعوام کو ریلیف دیتے ہوئےمعیشت کو مستحکم رکھنے کی ہدایت کے ساتھ  سبسڈی اصلاحات پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے