کویت کی پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو ڈیزل،جیٹ فیول کی مکمل سہولت دینے کی یقین دہانی

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ناصر عبدالرحمٰن جاسم المطیری نے ملاقات کی جس دوران کویت نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی مکمل سہولت دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود کویت کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں۔

ناصر عبدالرحمٰن جاسم المطیری نے کہا کہ امن کے لیے تعمیری کردار پر پاکستان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ کویت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔  وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے اس سہولت پر شکرگزار ہیں، پچاس  برس سے پاکستان کویت سے ڈیزل سمیت پیٹرولیم مصنوعات خرید رہا ہے۔ وزیراعظم  شہباز شریف تنازعات کے پُرامن حل میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے