علی پرویزملک سے فرانسیسی سفیرکی ملاقات، پیٹرولیم سپلائی کی موثر حکمت عملی کی تعریف

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی جس دوران  توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرپٹرولیم علی پرویزملک سے ملاقات میں فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی کی مؤثرحکمت عملی کی تعریف کی اور  کہا پاکستان نے دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے برعکس صورتحال کوکامیابی سےسنبھالا۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کےحوالےسےکوئی افراتفری نہیں پھیلی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان  بروقت فیصلوں کی بدولت اب تک بحران سےکامیابی سےنمٹ رہاہے۔ بین الوزارتی سطح پر فوری فیصلوں کیلئےمؤثرنظام قائم کیا۔ حکومت کمزور طبقات کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر کام کر رہی ہے۔ نکولس گیلے نے کہا کہ

پاکستان اور فرانس کے تعلقات مضبوط اور توانائی تعاون میں اضافہ ہوا ہے ۔ فرانسیسی کمپنیوں کی پاکستان کے مائننگ سیکٹرمیں دلچسپی بڑھی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے