حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں ختم کرنےکی بجائے پٹرول کی قیمت بڑھا دی،حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ حکمرانوں نےاپنی عیاشیاں ختم کرنےکی بجائے پٹرول کی قیمت بڑھا دی، پٹرول میں 458روپے میں سے 200 روپے ٹیکس ہے، کچھ دنوں تک بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنےجارہے ہیں۔

لاہور میں عوامی کمیٹیزکنونشن سے خطاب میں کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھانا لازمی تھا،458 روپے میں سے 200 روپے پٹرول پر ٹیکس ہے،اگر کوئی ایک لیٹر پٹرول خرچ کر رہا ہے تو وہ 200 روپے حکومت  کو دے رہا ہے،کچھ دنوں تک بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رہے  ہیں،غریب اور مڈل کلاس لوگ چھ سات سو ارب روپے ٹیکس دے رہے ہیں،بڑے بڑے جاگیرداروں سے پورے سال میں 10 ارب روپے بھی نہیں لیے جاتے،اپنے لئے کوئی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے